Abbas Araqchi will return to Pakistan after visiting Oman
Posted By: Khan Baba on 26-04-2026 | 12:54:39Category: Political Videos, Newsایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی کا اسلام آباد کا دورہ شیڈول میں شامل ہے۔ عباس عراقچی پاکستان کے دورے کے بعد روس جائیں گے جبکہ ایرانی وفد کا ایک حصہ مشاورت کیلئے تہران واپس چلا گیا ہے۔ ایرانی وفد کے ارکان اتوار کی شب دوبارہ اسلام آباد میں عباس عراقچی سے ملیں گے۔ عباس عراقچی اس سے قبل پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ مکمل کرکے روانہ ہوئے تھے۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دھمکیوں اور ناکہ بندی کے دوران جبری مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ ماضی میں کیے گئے امریکا سے مذاکرات نے بداعتمادی میں اضافہ کیا۔ مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ جب تک جارحانہ اقدامات ختم نہیں کیے جاتے، اعتماد بحال نہیں ہوسکتا، ایران مسائل کو حل کرنے کیلئے منصفانہ اور منطقی راستے کا خیر مقدم کرے گا۔ اس سے قبل ایک پیغام میں ایرانی صدر نے کہا تھا کہ عوام عدم اطمینان پیدا ہونے سے روکیں، دشمن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر عوام کو بددل کرنا چاہتے ہیں، دشمن کے دباؤ کے باوجود حوصلہ برقرار رکھیں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai












