US receives new proposals to open Iran's Strait of Hormuz, end war
Posted By: bava on 27-04-2026 | 12:35:14Category: Political Videos, Newsامریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز پیش کر دی ہیں جن میں جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک مؤخر کرنے کی بات کی گئی ہے۔ امریکی حکام اور باخبر ذرائع کے مطابق یہ تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعطل برقرار ہے اور ایرانی قیادت کے اندر اس بات پر اختلاف پایا جاتا ہے کہ جوہری پروگرام سے متعلق کس حد تک رعایت دی جائے۔ ایرانی تجویز کا مقصد اس حساس معاملے کو فی الحال پس پشت ڈال کر فوری طور پر کسی معاہدے تک پہنچنا ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ناکہ بندی ختم ہو جاتی ہے اور جنگ کا خاتمہ ہو جاتا ہے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی وہ اہم سفارتی برتری کھو سکتے ہیں جس کے ذریعے وہ ایران کو افزودہ یورینیم کے ذخائر ختم کرنے اور یورینیم کی افزودگی روکنے پر آمادہ کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ آج ایران کی صورتحال پر وائٹ ہاؤس کے سچوئیشن روم میں اعلیٰ قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس کریں گے جس میں مذاکراتی تعطل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، نئی ایرانی تجویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچائی گئی ہے، اس میں پہلے آبنائے ہرمز کے بحران اور امریکی ناکہ بندی کے خاتمے پر توجہ دینے کی بات کی گئی ہے۔ اس کے تحت یا تو جنگ بندی کو طویل مدت کیلئے بڑھایا جائے گا یا جنگ کے مستقل خاتمے پر اتفاق کیا جائے گا، جبکہ جوہری مذاکرات بعد میں شروع کیے جائیں گے، وائٹ ہاؤس نے اس تجویز کی وصولی کی تصدیق کی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ امریکا اس پر غور کرنے کیلئے تیار ہے یا نہیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












