The northern regions of Japan were once again shaken by a terrifying 6.2 magnitude earthquake.
Posted By: Khan on 27-04-2026 | 12:35:41Category: Political Videos, Newsجاپان کے شمالی علاقے ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے، جہاں پیر کی صبح آنے والے طاقتور زلزلے نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ہوکائیدو کے ایک چھوٹے قصبے ساربیتسو کے قریب زمین کی گہرائی میں واقع تھا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ زمین کے اندر تقریبا 81 کلومیٹر گہرائی میں آیا جس کے باعث جھٹکے دور دور تک محسوس کیے گئے۔حکام کے مطابق خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی جبکہ جاپان کی ارضیاتی ایجنسی نے سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا۔تاہم یہ زلزلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب صرف ایک ہفتہ قبل اسی خطے میں 7.7 شدت کے خطرناک زلزلے نے حکام کو ممکنہ میگا زلزلے کے خدشے پر وارننگ جاری کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔ماہرین کے مطابق حالیہ جھٹکوں نے اس خدشے کو ایک بار پھر تقویت دی ہے کہ جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کسی بڑے زلزلے کا خطرہ موجود ہے، جس کے پیش نظر نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔زلزلے کے بعد شہریوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے، جبکہ حکام مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












