Indian aviation continues to decline - Modi faces humiliation worldwide
Posted By: Amjad on 29-04-2026 | 13:04:12Category: Political Videos, Newsبی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم کے دور میں بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل تنزلی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کے بحران اورپاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز شدید مالی خسارے کا شکار ہیں۔ ایئر انڈیا، انڈیگو اور اسپائس جیٹ جیسی بھارتی فضائی کمپنیوں کی تباہی نے مودی کے ’شائننگ انڈیا‘ کا پول کھل دیا ہے۔ بھارتی جریدے دی ہندواوراین ڈی ٹی وی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے بھارت کی 3 ایئر لائنز کو بندش کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ایئر انڈیا، انڈیگو اور اسپائس جیٹ نے حکومت سے ایوی ایشن ٹربائن فیول کی قیمتوں پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کر دیا۔ فیڈریشن آف انڈین ایئرلائنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت فوری مداخلت کرے، ورنہ طیارے گراؤنڈ کرنے اور پروازیں منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ ماہرین کے مطابق مودی سرکار کی معاشی نااہلی اور ناکام حکمت عملی نے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو بندش کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کا بحران اور پاکستان کی فضائی پابندیاں بھارتی ایئر لائنز کو شدید بحران کی طرف دھکیل رہی ہیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












