UAE announces withdrawal from OPEC and OPEC+ organizations from May 1
Posted By: Akram Khan on 29-04-2026 | 13:05:22Category: Political Videos, Newsمتحدہ عرب امارات نے یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس تنظیموں کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔متحدہ عرب امارات کو دیگر خلیجی ممالک کی طرح آبنائے ہرمز کی بندش جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اوپیک سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ ملک کی طویل مدتی معاشی حکمت عملی اور بدلتے ہوئے توانائی کے شعبے کے مطابق کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پیداوار کی پالیسی سمیت موجودہ اور مستقبل کی صلاحیت کے مکمل جائزے کے بعد لیا گیا جس میں قومی سلامتی اور ملکی ضرورت کو مقدم رکھا گیا۔متحدہ عرب امارات کی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ اوپیک چھوڑنے کے بعد بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گےاور مارکیٹ کی طلب کے مطابق بتدریج اور محتاط انداز میں اضافی تیل فراہم کرتے رہیں گے۔ اوپیک تنظیم 1960 میں قائم ہوئی تھی جو رکن ممالک کے لیے تیل کی پیداوار کی حد مقرر کرتا ہےتاکہ عالمی قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔ متحدہ عرب امارات 1967 میں اوپیک میں شامل ہوا تھا۔ متحدہ عرب امارات خطے میں سعودی عرب کے بعد نمایاں تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے امارات اپنی پیداواری حد (کوٹا) اور چند پالیسیوں پر اوپیک سے اختلافات کا اظہار بھی کرتا رہا ہے۔ وہ اپنی پیداوار بڑھانے اور کوٹے میں اضافے کا خواہاں تھا۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












