Oil and gas prices will drop as soon as the Iran war ends, President Trump says
Posted By: Khan on 01-05-2026 | 12:58:42Category: Political Videos, Newsامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران معاہدے کے لیے بے چین ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ میں کچھ نہیں بچا، ایران کی معیشت تباہ ہو چکی ہے، ہمارے خوبصورت بی 2 بمبار طیاروں نے ان کی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کر دیا۔ گزشتہ جون کے حملوں نے ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کردیا، ہم نہیں جانتے کہ ایران پر کس کی حکومت ہے، ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 159 ایرانی جہاز سمندر کی تہہ میں ہیں، ایران نے 42 ہزار افراد کو قتل کیا، 8 خواتین کو پھانسی ہونے والی تھی، میں نے ان 8 خواتین کی جان بچائی۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک نے ہماری مدد نہیں کی، جرمن چانسلر بری کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ہو سکتا ہے جرمنی، اٹلی اور اسپین سے امریکی فوجیں واپس بلا لیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں نے 8 جنگیں روکیں، پاکستان اور بھارت کی جنگ بہت بڑی تھی، میں نے وہ بڑی جنگ بھی رکوائی۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












