Increase in petroleum product prices is injustice, says Hafiz Naeem-ur-Rehman
Posted By: Khan Baba on 01-05-2026 | 12:59:22Category: Political Videos, Newsامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور بھاری لیوی ٹیکس کو محنت کشوں کا معاشی قتل قرار دے دیا ۔ کہتے ہیں مزدوروں کو بنیادی حقوق دینے کی بجائے ان کے منہ سے نوالہ چھینا جا رہا ہے ۔ملک کی 8 کروڑ لیبر فورس میں سے ساڑھے 6 کروڑ محنت کشوں کو رجسٹرڈ تک نہیں کیا گیا، جو ریاست کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے یومِ مئی کے موقع پر منصورہ میں مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا یوم مئی تقریبات کی حد تک محدود ہو کر رہ گیا ہے، پاکستان کی 25 کروڑ آبادی میں سے 8 کروڑ لوگ محنت کش ہیں، مگر ان کی محنت کا پھل صرف مخصوص طبقہ، بیوروکریسی اور جاگیردار کھا رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کو خیرات یا بے نظیر انکم سپورٹ جیسی سکیموں کے بجائے ان کا اصل حق دیا جائے،انہوں نے حکمران خاندانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا کہ زرداری اور شریف خاندان اپنی شوگر ملوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی حق نہیں دیتے عوام کو کیا دیں گے ۔ حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لیوی کی مد میں 500 ارب روپے وصول کر رہی ہے ۔ جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا غریب محنت کش ایک لیٹر پٹرول پر 125 روپے ٹیکس دے رہا ہے ۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












