The government has once again increased the prices of petrol and diesel.
Posted By: Amjad on 01-05-2026 | 12:59:59Category: Political Videos, Newsحکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے فی لٹرکمی کر دی گئی پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر کردی ۔پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 6 روپے 51 پیسے کے اضافے کے بعد 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد لائٹ ڈیزل بھی مہنگا کردیا، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کی ہے۔اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کا تیل4روپے 45 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 360 روپے 76 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔حکومت نے لائٹ ڈیزل17 روپے 3 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا۔ نئی قیمت 287 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












