CTD conducts large-scale operations across Punjab, 21 terrorists arrested
Posted By: Amjad on 02-05-2026 | 13:32:18Category: Political Videos, Newsکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 214 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 21 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر لاہور، شیخوپورہ، گجرانوالہ، خانیوال، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، گجرات، پاکپتن اور بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ خطرناک دہشت گرد پیر شمس کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے عبداللطیف نامی ملزم کو بھی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ حراست میں لیا گیا، جسے بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک قرار دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک آئی ای ڈی بم، 17 ڈیٹونیٹرز، 39 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ممنوعہ اسٹیکرز، کتابیں اور نقدی برآمد کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد مختلف مقامات پر دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ مزید برآں رواں ہفتے کے دوران سی ٹی ڈی نے 5040 کومبنگ آپریشنز بھی کیے جن میں 18 ہزار 932 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 587 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












