US adds Nick Stewart to Iran peace negotiation team
Posted By: Akram Khan on 03-05-2026 | 13:46:42Category: Political Videos, Newsامریکا نے نِک اسٹیورٹ کو ایران امن مذاکراتی ٹیم میں شامل کرلیا۔ امریکی میڈیا رپوٹس کے مطابق جیرڈ کشنرکی سفارش پر نک اسٹیورٹ کی ایرانی مذاکراتی ٹیم میں شمولیت ہوئی۔ نک صدرٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں محکمہ خارجہ اورمختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ نک اسٹیورٹ فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیمو کریسیز کے لابنگ شعبے میں بھی رہ چکے ہیں اور انھیں ایران سے متعلق امور میں کافی تجربہ حاصل ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی 14نکاتی تجویز 2 مرحلوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں آبنائےہرمزکو دوبارہ کھولنے، بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی تجویز ہے۔ ایران و لبنان میں جاری جنگ کے مکمل خاتمے کیلئے مذاکرات کیے جائیں گے جبکہ دوسرا مرحلا پہلے معاہدے کے بعد 30 روزہ مذاکرات شروع ہوں گے۔۔ مذاکرات ایران کے جوہری پروگرام پر مرکوز ہوں گے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












