Progress on development projects worth billions of rupees in PP-153, Khawaja Salman Rafique orders completion within deadline
Posted By: Akram on 03-05-2026 | 13:47:17Category: Political Videos, Newsلاہور ۔ نمائندہ نوائے وقت. صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف میونسپل آفیسر شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ سیدہ سنبل، ڈائریکٹر واسا شرجیل، ایکسیئن واسا سلمان و وہاب، ایس ڈی او ایم سی ایل عامر ہمایوں اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حلقے میں ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے ہربنس پورہ تا پھاٹک صدر کینٹ ٹرنک سیوریج منصوبہ جبکہ 1 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے یو سی 148 کے آمنہ پارک میں ٹیوب ویلز، گلیوں کی مرمت، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سمیت متعدد ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ مزید بتایا گیا کہ سینکڑوں گلیوں کی مرمت مکمل ہو چکی ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے لاکھوں شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کیے جائیں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے شفاف نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












