Top Rated Posts ....
Search

Prominent religious figure and JUI leader Maulana Muhammad Idrees martyred by unknown gunmen

Posted By: Jabbar on 05-05-2026 | 13:22:13Category: Political Videos, News


چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف مذہبی شخصیت اور جے یو آئی کے سابق،ممبر صوبائی اسمبلی شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی کو شہید کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا، جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ عوامی و مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.