Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif paid tribute to the Pakistani people, government and armed forces on the completion of one year of the “Battle of Truth”.
Posted By: Amjad on 09-05-2026 | 11:20:47Category: Political Videos, Newsوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے “معرکہ حق” کا ایک سال مکمل ہونے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے پاکستانی عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے معرکہ حق کے ہیروز کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی قوم کے اتحاد، جرات اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر مارشل ظہیر بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے باک قیادت نے معرکہ حق میں تاریخی فتح کی بنیاد رکھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔ پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کی گواہی دنیا نے دی اوردیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق نے دشمن پر پاکستان کی ہیبت کا نشان ثبت کردیا اور یہ ثابت کردیا کہ ہم امن پسند ہیں مگر وقت آنے پر بنیان مرصوص بھی ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ معرکہ حق تاریخِ عالم میں پاکستان کی عظمت کا ایک روشن باب بن چکا ہے۔ دنیا نے دیکھا کہ پوری قوم متحد اور یکسو ہوکر دشمن کے سامنے بنیان مرصوص بن گئی جبکہ پاک افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد نے دشمن کو سر جھکانے پر مجبور کردیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج دنیا بھر میں ہر محب وطن پاکستانی معرکہ حق کی کامیابی پر خوشی منا رہا ہے۔ پنجاب کے ہر شہر، ہر گاؤں اور ہر گلی کوچے میں جشن کا سماں ہے جبکہ طلبہ، اساتذہ، تاجر، وکلا، سیاست دان، کسان سمیت پوری قوم اس کامیابی کا جشن منا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے شاہینوں نے پیشہ ورانہ حربی مہارت کے ذریعے دشمن سے اپنی برتری کا لوہا منوایا اور پوری دنیا پر پاکستان کی طاقت اور قومی یکجہتی واضح کردی۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












