Pakistan's daily oil production increases by 9,000 barrels
Posted By: Akram on 11-05-2026 | 10:58:41Category: Political Videos, Newsپاکستان میں توانائی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں مقامی سطح پر تیل کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ پیشرفت ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی یومیہ تیل پیداوار 32 ہزار بیرل سے بڑھ کر 41 ہزار بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد حیات لک نے انکشاف کیا کہ ادارہ اپنی پیداواری صلاحیت کو 43 ہزار بیرل یومیہ سے بھی تجاوز تک لے جانے کی اہلیت رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی سے قبل ملک بھر میں او جی ڈی سی ایل کی پیداوار تقریباً ساڑھے 32 ہزار بیرل یومیہ تھی تاہم اضافی اقدامات اور نئی حکمت عملی کے باعث یہ بڑھ کر 41 ہزار بیرل یومیہ تک جا پہنچی ہے۔ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے مزید بتایا کہ اس وقت کمپنی کے پاس ملک میں تیل اور گیس کے ایسے ذخائر موجود ہیں جو تقریباً 17 سال تک ضروریات پوری کر سکتے ہیں جبکہ مالی سال 2022-23 میں یہ مدت 12 سال تھی۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












