Federal Interior Minister Mohsin Naqvi visits Safe City Headquarters
Posted By: Akram on 11-05-2026 | 10:59:10Category: Political Videos, Newsوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا ۔اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کی تزئین و آرائش اور اپگریڈیشن ورک کا معائنہ کیا علاوہ ازیں وزیر داخلہ کو فیوژن سنٹر اور جدید کنٹرول روم کے قیام پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی فیز ٹو کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول روم کو جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنایا جائے، سیف سٹی میں تمام متعلقہ اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا۔ یہ منصوبہ اسلام آباد کے شہریوں کو محفوظ اور پر سکون ماحول فراہم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔






