Drug dealer Anmol alias Pinky granted 3-day physical remand
Posted By: Khan Baba on 13-05-2026 | 12:01:37Category: Political Videos, Newsڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ مل گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گزشتہ روزعدالت نے ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی تھی، ملزمہ کو آج دوبارہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کہ عدالت کے روبرو آج ملزمہ کے جسمانی ریماند کی دوبارہ استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے ملزمہ کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ جسمانی ریمانڈ کی منظوری کے بعد پولیس ملزمہ کو عدالت سے لیکر روانہ ہو گئی۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ انمول عرف پنکی پر ماضی میں درج مقدمات کی تفصیلات بھی اکٹھی کرلی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا، ملزمہ کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد ہوئی تھیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












