The Indian rupee fell to its lowest level in history.
Posted By: Akram Khan on 13-05-2026 | 12:02:19Category: Political Videos, Newsبھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 95.7 کی ریکارڈ کم ترین سطح تک گر گیا، جو اس کی گذشتہ کم ترین سطح 95.4 سے بھی نیچے ہے۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق 2026 کے دوران انڈین روپیہ ایشیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے بری کارکردگی دکھانے والی کرنسی رہا ہے۔ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے انڈین کرنسی کی قدر میں پانچ فیصد کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے آغاز کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد اضافے نے تیل درآمد کرنے والے ممالک کی کرنسیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ فلپائن اور انڈونیشیا کی کرنسی کی قدر میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔ تجزیہ کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے روئٹرز کا کہنا ہے کہ یہ تنازع جتنا زیادہ طویل ہو گا، اتنا ہی امکان ہے کہ تیل کی قیمتیں بلند رہیں گی، جس سے کرنسی پر مسلسل دباؤ برقرار رہے گا۔ تیل کی بلند قیمتیں انڈیا کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ کریں گی، جبکہ سرمائے کی آمد میں مسلسل کمی کا امکان اس دباؤ کو مزید بڑھا دے گا۔ روئٹرز کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد سے غیر ملکی سرمایہ کار انڈیا کی سٹاک مارکیٹ سے 20 ارب ڈالرز سے زیادہ کی رقم نکال چکے ہیں۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پیر کو بیرونی سرمایہ کاروں نے تقریباً 90 کروڑ ڈالرز کے حصص فروخت کیے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












