Important news regarding the new design currency notes
Posted By: Khan on 18-05-2026 | 12:23:57Category: Political Videos, Newsملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کے اجرا میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حکومت کو منظوری کے لیے ارسال کیے گئے تھے تاہم حکومت کی جانب سے ان ڈیزائنز میں کچھ تبدیلیوں اور مزید بہتری کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں واپس اسٹیٹ بینک کو بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک اس وقت ڈیزائنز پر مزید کام کررہا ہے جب کہ نئے نوٹوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔






