Sana Yousuf murder case; Accused Omar Hayat sentenced to death
Posted By: Jabba on 19-05-2026 | 12:15:43Category: Political Videos, Newsاسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمر حیات کو مجرم قرار دے کر سزائے موت سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ سنایا۔
عدالت کی جانب سے مجرم عمر حیات کو 10 سال کی قید کی سزا سنائی گئی اور اس پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
عدالت میں پیشی کے دوران ملزم عمر حیات کی کالز اور چیٹ کے اسکرین شاٹس بھی بطور شواہد پیش کیے گئے۔
دورانِ سماعت مدعی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو 2 مرتبہ سزائے موت دی جائے۔
دوسری جانب ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عمر حیات نے اسٹیٹ کونسل اور ٹرائل کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جبکہ اس حوالے سے دو درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التوا ہیں۔
ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ پہلے سے یہ تصور قائم کر لینا کہ ملزم کو سزائے موت دینا ہی مقصود ہے، انصاف کے تقاضوں کے منافی ہوگا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












