Pakistan can now only defeat Uganda in cricket
Posted By: Amjad on 21-05-2026 | 12:15:57Category: Political Videos, Newsدونوں ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ دیکھیں تو کسی بھی لمحہ اس میں جیت کی تڑپ یا مقابلہ کی لگن نظر نہیں آئی
بنگلہ دیش نے رواں سیریز میں پاکستانی ٹیم کو کلین سوئپ ہی نہیں کیا بلکہ عاقب جاوید کے منہ پر طمانچہ بھی رسید کیا ہے جنہوں نے جیت کا فارمولا ایسی کرکٹ کو بنا دیا تھا جس نے جیسے تیسے ایک دو ٹیسٹ تو جیت لیے لیکن ٹیم کو مزید تنزلی کا شکار کردیا۔
پنکھا پچوں پر دوسرے درجہ کے دو اسپنرز سے غیر ملکی ٹیموں کو آؤٹ کرنے کے فارمولے نے پاکستانی فاسٹ بولرز کا مستقبل ہی نہیں تاریک کیا بلکہ بلے بازوں کو بھی کاہل بنادیا۔
پاکستان جس کی فاسٹ بولنگ کا طوطی بولتا تھا اور دنیا میں دہشت تھی عمران خان وسیم اکرم وقار یونس شعیب اختر وہ بولرز تھے جنہوں نے تن تنہا اپنی بولنگ سے میچز جتوائے تھے آج ان کی پیروی کرنے کو کوئی تیار نہیں کیونکہ ان کی ضرورت نہیں ہے ملکی سیریز پنکھا پچ جتوادے گی اور ملک سے باہر شرمناک شکست کی کسی کو پرواہ ہے نہ افسوس۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












