Special tax regime for jewelers introduced in 2026, simple tax system based on turnover introduced.
Posted By: Akram on 24-05-2026 | 13:00:35Category: Political Videos, Newsکراچی: آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے جیولرز کے لیے ’’خصوصی ٹیکس طریقۂ کار 2026‘‘ پیش کرتے ہوئے حکومت اور ایف بی آر سے فوری نفاذ کا مطالبہ کردیا۔
ایسوسی ایشن کے رہنما قاسم شکارپوری نے کہا کہ جیولرز برادری کے لیے آسان، شفاف اور کاروبار دوست ٹیکس نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زرگر، ریٹیلرز، مینوفیکچررز اور بلین ڈیلرز کے لیے الگ الگ فائنل ٹیکس شرح مقرر کی جائے تاکہ ہر شعبے کے کاروباری حجم اور نوعیت کے مطابق ٹیکس نظام نافذ ہوسکے۔






