US and Iran close to possible deal; oil becomes cheaper in global market
Posted By: Amjad on 25-05-2026 | 11:46:01Category: Political Videos, Newsامریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت 5.36 فیصد کمی کے بعد 91 ڈالر 24 سینٹس فی بیرل تک آگئی۔
اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 5.47 فیصد کمی کے بعد 98 ڈالر 7 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگی۔
ماربن ابو ظہبی کروڈ کی قیمت 102 ڈالر 31 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی جب کہ نیچرل گیس 2.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔






