Where did the President and Prime Minister, along with other political figures, offer Eid prayers?
Posted By: gaddar on 27-05-2026 | 11:43:39Category: Political Videos, Newsعیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اعلیٰ حکومتی رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لاہور میں نمازِ عید ادا کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے جاتی امرا میں شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی۔
نماز کے بعد نواز شریف نے اپنے والدین، اہلیہ اور مرحوم بھائی کی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول بھی چڑھائے۔
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں واقع زرداری ہاؤس میں نمازِ عید ادا کی جہاں ملکی امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نمازِ عید کے بعد صدر نے شہریوں اور معززین سے عید ملی جبکہ زرداری ہاؤس میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود رہی۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












