Armed Forces Chiefs congratulate the nation on the 28th anniversary of Youm-e-Takbir
Posted By: gadar on 28-05-2026 | 12:46:29Category: Political Videos, Newsیوم تکبیرکی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئرچیف، نیول چیف نے قوم کو مبارکباد دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم تکبیرتاریخی کارنامےکی یاددلاتاہے جب پاکستان ایٹمی طاقت بن کر ابھرا اس دن پاکستان نےجنوبی ایشیامیں اسٹریٹجک توازن بحال کیا یہ اسٹریٹجک صلاحیت قومی امانت اورخطےمیں امن واستحکام کی ضامن ہے یہ عظیم سنگ میل قومی اتحاد، استقامت اورملکی خودمختاری کی علامت ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دن علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے، یہ تاریخی کامیابی مدبر قیادت، سائنسدانوں ا نجینئرز کی غیرمعمولی خدمات کی بدولت ہے۔
پاک افواج وطن کے دفاع کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں، پاک افواج ملک کی سلامتی، استحکام اورخوشحالی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں یہ کامیابی پاک افواج اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کا ثمر ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس عظیم موقع پر اللّٰہ تعالیٰ کے حضور سربسجود پوری قوم اتحاد، بیداری، مضبوط وخوشحال پاکستان کے لیے اپنی وابستگی کی تجدید کرتی ہے، پاکستان افواج زندہ باد، پاکستان ہمیشہ پائندہ باد۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












