Trump sent secret draft of proposed Iran deal to allies, British media claim
Posted By: Khan Baba on 29-05-2026 | 12:21:29Category: Political Videos, Newsبرطانوی اخبار گارڈین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے کا خفیہ مسودہ اسرائیل سمیت اپنے اتحادی ممالک کو ارسال کر دیا ہے جس میں آبنائے ہرمز کھولنے، امریکی ناکہ بندی ختم کرنے اور ایران کو منجمد اثاثوں تک محدود رسائی دینے جیسی اہم شقیں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ مفاہمتی یادداشت میں تجویز دی گئی ہے کہ آبنائے ہرمز کو 30 روز کے اندر جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کیا جائے تاکہ عالمی تجارتی اور تیل بردار بحری راستے دوبارہ معمول کے مطابق فعال ہو سکیں۔
گارڈین کے مطابق معاہدے کے تحت ایران کو اپنے تقریباً 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں تک محدود رسائی دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ یہ اثاثے مختلف امریکی اور بین الاقوامی پابندیوں کے باعث بیرونِ ملک منجمد کیے گئے تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں آبنائے ہرمز، جنگ بندی، پابندیوں میں نرمی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے جیسے اہم امور پر پیش رفت ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا اور ایران ممکنہ معاہدے کے قریب، ٹرمپ فی الحال دستخط کیلئے تیار نہیں، جے ڈی وینس
برطانوی اخبار کے مطابق چین نے بھی مجوزہ معاہدے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حتمی معاہدے کی توثیق اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے کی جائے تاکہ اسے عالمی قانونی حیثیت حاصل ہو سکے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکا معاہدے کے خدوخال پر اپنے اتحادی ممالک، خصوصاً اسرائیل اور خلیجی ریاستوں سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ حتمی منظوری اور دستخط کے مراحل ابھی باقی ہیں۔
تاحال امریکا یا ایران کی جانب سے گارڈین کی اس رپورٹ پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












