YouTube launches new system to identify videos made with AI
Posted By: Akram on 02-06-2026 | 11:58:53Category: Political Videos, Newsدنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت اے آئی سے تیار یا ایڈٹ کیے گئے مواد کے حوالے سے شفافیت بڑھانے کے لیے ایک اہم پالیسی نافذ کر دی ہے جس کے تحت ایسے مواد کی واضح نشاندہی کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق اب وہ تمام ویڈیوز جن میں نمایاں طور پر اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہو ان پر خصوصی لیبل دکھایا جائے گا تاکہ ناظرین آسانی سے جان سکیں کہ مواد انسانی تخلیق ہے یا مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
یوٹیوب نے وضاحت کی ہے کہ طویل دورانیے کی ویڈیوز میں یہ لیبل ویڈیو کی تفصیلات کے قریب جبکہ شارٹس میں براہِ راست ویڈیو اسکرین پر نمایاں ہوگا۔
اس مقصد کے لیے کمپنی نے ایک جدید خودکار شناختی نظام بھی متعارف کرایا ہے جو ویڈیوز کا تجزیہ کرکے اے آئی سے تیار یا تبدیل شدہ مواد کی نشاندہی کرے گا۔ اس طرح اگر کوئی تخلیق کار اپنے مواد کو خود ٹیگ نہ بھی کرے تو نظام ممکنہ طور پر اس کی شناخت کر سکے گا۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اگر کسی ویڈیو پر غلطی سے اے آئی لیبل لگ جائے تو تخلیق کار یوٹیوب اسٹوڈیو کے ذریعے معلومات میں ترمیم کر کے نظرثانی کی درخواست دے سکتے ہیں۔ تاہم وہ مواد جو یوٹیوب کے اپنے اے آئی ٹولز کے ذریعے تیار کیا گیا ہو یا جس میں مخصوص ڈیجیٹل میٹا ڈیٹا موجود ہو، اس پر لیبل برقرار رہے گا۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس اقدام کا ویڈیوز کی رینکنگ، سفارشات یا مونیٹائزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ نئے نظام کا مقصد صرف ناظرین کو مواد کی نوعیت کے بارے میں زیادہ واضح اور درست معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ آن لائن مواد پر اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












