World Bank delegation meets Mustafa Kamal, emphasizes local vaccine production and basic health
Posted By: Khan on 03-06-2026 | 12:46:31Category: Political Videos, Newsوفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے ممتا مورٹھی کی قیادت میں ورلڈ بینک گروپ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان کے صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز، جاری اصلاحات اور مستقبل کے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ورلڈ بینک کے سینئر حکام، پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، علاقائی نمائندگان اور صحت کے شعبے کے ماہرین بھی شریک تھے۔ وفد نے بنیادی صحت کی سہولیات، ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ اور غذائی قلت (سٹنٹنگ) پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری صحت منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وفد کو صحت کے شعبے میں درپیش چیلنجز، حکومتی اقدامات اور ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت موجودہ نظام کو حقیقی معنوں میں مؤثر ہیلتھ کیئر سسٹم میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر نظام کو ٹیلی میڈیسن کے ذریعے مضبوط بنایا جا رہا ہے جبکہ بڑے ہسپتالوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے مؤثر ریفرل سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عوام کو بیماریوں سے بچانا ان کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت احتیاطی صحت کے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2030 سے قبل پاکستان میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں اہم پیش رفت ہو چکی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید بتایا کہ 13 بیماریوں کی ویکسین کی مقامی پیداوار کے لیے انڈونیشیا کے ساتھ معاہدوں پر پیش رفت جاری ہے جبکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی ویکسین پالیسی بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












