Two-member ICC delegation arrives in Bangladesh, begins review of BCB-related issues
Posted By: Jabba on 04-06-2026 | 12:01:03Category: Political Videos, Newsڈھاکا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا دو رکنی وفد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے متعلق امور اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق وفد میں آئی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان ڈاکٹر محمد اے ایس موساجی اور تاوینگوا موکھولانی شامل ہیں، جو اپنے دورے کے دوران مختلف متعلقہ فریقین اور اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفد نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے متعلق معاملات اور انتظامی پیش رفت کے حوالے سے مختلف حلقوں سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ وفد اپنے مشاہدات اور سفارشات پر مشتمل رپورٹ مقررہ وقت پر آئی سی سی بورڈ کو پیش کرے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے وفد کے دورے سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی رپورٹس اور تبصروں کو قیاس آرائیوں پر مبنی قرار دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفد اپنے دورے کے دوران میڈیا سے کوئی تبصرہ نہیں کرے گا جبکہ دورے کے حوالے سے سامنے آنے والے مختلف دعوے اور رپورٹس ادارے کے سرکاری مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفد کا مقصد متعلقہ امور کا جائزہ لے کر حقائق پر مبنی رپورٹ مرتب کرنا ہے جسے بعد ازاں آئی سی سی بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












