Intelligence-based operation by security forces in Panjgur; 6 terrorists killed
Posted By: Jabba on 05-06-2026 | 12:26:50Category: Political Videos, Newsراولپنڈی: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 3 اور 4 جون کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر دہشت گردوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ بم اور ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی۔ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے ممکنہ سہولت کاروں اور باقی ماندہ عناصر کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی مہم بلا تعطل جاری رہے گی۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












