Good news for Pakistani economy; significant reduction in the country's trade deficit
Posted By: ssadad on 05-06-2026 | 12:28:07Category: Political Videos, Newsادارہ شماریات نے مئی 2026 کی تجارتی اعدادوشمار سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے تجارتی خسارے میں 39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مشیر خزانہ خرم شہزاد نے ادارہ شماریات کی تجارتی اعدادوشمار سے متعلق تازہ رپورٹ ایکس پر شیئر کردی اور بتایا کہ مئی کے مہینے میں ملکی تجارتی خسارہ 39 فیصد تک گر گیا جبکہ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی سے تجارتی فرق کم ہو گیا۔
انکا کہنا تھا کہ مئی میں ملک کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 22 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے آنے والے فنڈزمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
خرم شہزاد نے مزید بتایا کہ آئی ٹی برآمدات اورترسیلات زرمیں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












