Severe heat wave in the country, Meteorological Department issues alert
Posted By: Akram on 06-06-2026 | 12:09:02Category: Political Videos, Newsمحکمہ موسمیات نے 7 تا 12 جون کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
کراچی میں درجہ حرارت 8 تا 12 جون کے دوران 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بالائی اضلاع میں پارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
مزید برآں، جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور آندھی کے امکانات بھی ہیں محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے پیش نظر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچنے اور ہیٹ ویو کے دوران زیادہ پانی پینے اور خود کو ہائیڈریٹ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












