Polling time ends in Gilgit-Baltistan, vote counting process begins
Posted By: Javed Chaurasiya on 07-06-2026 | 12:20:12Category: Political Videos, Newsگلگت بلتستان میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع جاری ہے جب کہ پولنگ اسٹیشنز میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی بول نیوز کو الیکشن کے نتائج ملنا شروع ہوگئے ہیں تاہم بول نیوز الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت نتائج 7 بجے نشر کرے گا۔
الیکشن کے موقع پر لوگوں میں جوش و خروش دیکھا گیا جو وقت شروع ہونے سے پہلے ہی پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے تھے اور مختلف علاقوں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
گلگت بلتستان کے عوام آج اپنے ووٹ کی طاقت سے آئندہ نمائندوں کا انتخاب کریں گے مختلف حلقوں میں پولنگ کا پرامن رہا اور انتخابی عمل پر انتظامیہ اور الیکشن عملہ متحرک دکھائی دیا۔
گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے 23، مسلم لیگ (ن) کے 22 امیدوار میدان میں ہیں، جمعیت علمائے اسلام کے 9، اسلامی تحریک پاکستان کے 10، مجلس وحدت المسلمین کے 7، استحکام پاکستان پارٹی کے 15 امیدوار ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان نظریاتی پارٹی کے 10 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق الیکشن میں 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 3 ہزار 772 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 708 ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے قائم 1391 پولنگ سٹیشن میں سے 349 پولنگ اسٹیشن حساس اور 551 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں، انتخابات کیلئے گلگت بلتستان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 17 ہزار 500 پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












