Meeting between government and PPP agreed
Posted By: Amjad on 07-06-2026 | 12:21:37Category: Political Videos, Newsصدر آصف زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد حکومتی وفد سے ملاقات کرے گا، اس اجلاس سے پہلے صدر زرداری پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کریں گے جس میں بلاول بھٹو، مراد علی شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان شریک ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کے اجلاس کے بعد حکومتی ٹیم کے ساتھ ملاقات کا وقت طے ہوگا، صوبوں سے مرکز 1700 ارب روپے کے فنڈز کا تقاضا کررہا ہے۔
ملاقات میں پی پی حکومتی وفد کو بجٹ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کرے گی اور حکومت سے بجٹ معاہدہ پر عملدرآمد کا مطالبہ کرے گی جبکہ ملاقات کے دوران وفاقی بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر بات ہو گی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے ایک نمبر پر بات چل رہی ہے، جب تک اس نمبر کے مطابق وسائل تلاش نہیں ہو جاتے تب تک بجٹ بنانے میں مشکل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












