Iran says US responsible for ceasefire violation, will respond to Israeli aggression
Posted By: Akram on 08-06-2026 | 13:20:45Category: Political Videos, Newsتہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے سیزفائر کی خلاف ورزی کی، امریکا جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا براہ راست ذمہ دار ہے، اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اسماعیل بقائی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی ملکی سلامتی اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ذمہ داری واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے جبکہ امریکا خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھانے کا سبب بن رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق امریکا نہ صرف کشیدگی میں اضافے کا ذمہ دار ہے بلکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں بھی براہ راست ملوث ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران سفارتی عمل کو بھی جاری رکھے گا اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے حالات کے مطابق سفارت کاری اور دیگر راستوں کو استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کا ایک اہم حصہ تھا تاہم موجودہ صورتحال میں تمام پیش رفت امریکا کی منصوبہ بندی کے تحت ہو رہی ہے۔
ایرانی ترجمان نے الزام عائد کیا کہ ایران جنگ بندی کی پابندی کر رہا تھا جبکہ اس کی خلاف ورزی اسرائیل کی جانب سے کی گئی۔ خطے میں جاری کشیدگی کی بنیادی وجہ امریکا کی پالیسی ہے جو صورتحال کو مزید بگاڑنے کا سبب بن رہی ہے۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدامات کو امریکی پالیسیوں سے الگ نہیں کیا جاسکتا، اسرائیل کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے، ایران دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












