Robots deployed for traffic control in China, videos go viral on social media
Posted By: ccad on 09-06-2026 | 12:28:30Category: Political Videos, Newsچین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور ٹریفک پولیس کی معاونت کے لیے جدید روبوٹس تعینات کر دیے گئے ہیں، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر 15 جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹس تعینات کیے گئے ہیں جو ٹریفک کی نگرانی، قوانین پر عمل درآمد اور شہریوں کی رہنمائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں روبوٹس کو ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھتے، گاڑیوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کرتے اور غیر ضروری ہارن بجانے سے روکنے کے لیے ہدایات دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ روبوٹس کی تعیناتی کا مقصد تعطیلات اور مصروف اوقات میں بڑھنے والے ٹریفک دباؤ سے نمٹنا اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
حکام کے مطابق مصنوعی ذہانت اور جدید سینسرز سے لیس یہ روبوٹس ٹریفک کی صورتحال کا فوری تجزیہ کرنے اور ضرورت کے مطابق ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہانگژو چین کے اہم ٹیکنالوجی مراکز میں شمار ہوتا ہے، جہاں متعدد مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کی کمپنیاں قائم ہیں، جس کے باعث شہر میں جدید ٹیکنالوجی کے عملی استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












