Earthquakes cause dangerous destruction in Venezuela, multiple buildings collapse, mass casualties feared
Posted By: Khan on 25-06-2026 | 12:06:06Category: Political Videos, Newsوینزویلا میں یکے بعددیگر آنے والے شدیدزلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے متعدد عمارتیں اور مکانات منہدم ہوگئے ہیں جس سے ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق وینزویلا میں پہلا زلزلہ 7.1 شدت کا تھا جس کے چند منٹ بعد 7.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے آیا جس سے عمارتیں لرز اٹھیں۔
زلزلے کا مرکز دارالحکومت کراکس سے 284 کلومیٹر مشرق میں تھا، فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی، جبکہ ملک بھر میں ایمرجنسی بھی نافذ کی جا چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے سے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












